❮
❯
حدیث نمبر: 5791
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : (لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا ) قَالَ: صَعَدَ مُوسَى وَهَارُونُ الْجَبَلَ فَمَاتَ هَارُونُ، فَقَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ: أَنْتَ قَتَلْتَهُ، وَكَانَ أَشَدَّ حُبًّا لَنَا مِنْكَ، وَأَلْيَنَ لَنَا مِنْكَ. فَآذَوْهُ بِذَلِكَ. فَأَمَرَ اللَّهُ الْمَلَائِكَةَ فَحَمَلُوهُ حَتَّى مَرُّوا عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ فَتَكَلَّمَتِ الْمَلَائِكَةُ بِمَوْتِهِ، حَتَّى عَرَّفَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ قَدْ مَاتَ، فَانْطَلَقُوا بِهِ فَدَفَنُوهُ، فَلَمْ يَطَّلِعْ عَلَى قَبْرِهِ أَحَدٌ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا الرَّخْمَ فَجَعَلَهُ اللَّهُ أَصَمَّ أَبْكَمَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا﴾ ”تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے موسیٰ کو تکلیف پہنچائی، پھر اللہ نے انہیں ان باتوں سے بری کر دیا جو انہوں نے کہی تھیں“ کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ ”سیدنا موسیٰ اور سیدنا ہارون علیہما السلام پہاڑ پر چڑھے تو سیدنا ہارون علیہ السلام کی وفات ہو گئی، اس پر بنی اسرائیل کہنے لگے کہ آپ نے انہیں قتل کر دیا ہے کیونکہ وہ آپ کے مقابلے میں ہم سے زیادہ محبت کرنے والے اور ہم پر زیادہ نرم دل تھے، پس انہوں نے اس قول کے ذریعے آپ کو اذیت دی، پھر اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا تو وہ انہیں اٹھا کر بنی اسرائیل کے سامنے سے گزرے اور فرشتوں نے ان کی موت کے متعلق کلام کیا یہاں تک کہ بنی اسرائیل نے جان لیا کہ وہ واقعی وفات پا چکے ہیں، پھر فرشتے انہیں لے گئے اور انہیں دفن کر دیا، چنانچہ اللہ عزوجل کی مخلوق میں سے گدھ کے سوا کوئی بھی ان کی قبر سے واقف نہیں ہو سکا، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اسے بہرا اور گونگا بنا دیا۔“ اس روایت کی سند صحیح ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5791
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «هذا إسناد صحيح»