إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب نضح الفرج بالماء بعد الوضوء باب: وضو کے بعد شرمگاہ پر پانی چھڑکنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 578
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنِ الْمِنْهَالِ ابْنِ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: "إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَأْخُذْ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَلْيَنْضَحْ بِهَا فَرْجَهُ؛ فَإِنْ أَصَابَهُ شَيْءٌ فَلْيَقُلْ: إِنَّ ذَلِكَ مِنْهُ " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے تو اسے چاہیے کہ ایک چلو پانی لے کر اسے اپنی شرمگاہ (کے مقام) پر چھڑک دے، پھر اگر اسے (بعد میں تری یا نمی کا) کچھ احساس ہو تو وہ یہ کہہ لیا کرے: «إِنَّ ذَلِكَ مِنْهُ» ”بے شک یہ اسی (چھڑکے ہوئے پانی) میں سے ہے۔“ “