حدیث نمبر: 5742
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنِ الْكَلْبِيِّ "فِي قَوْلِهِ: ( يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ ) قَالَ: يَمْحُو مَا يَشَاءُ مِنَ الْأَشْيَاءِ مِنَ الْأَجَلِ وَيَزِيدُ فِيهِ مَا يَشَاءُ. قَالَ هَمَّامٌ : قُلْتُ لِلْكَلْبِيِّ: مَنْ حَدَّثَكَ بِهِ ؟ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو صَالِحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ عزوجل کے ارشاد ﴿يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ﴾ کی تفسیر میں ارشاد فرمایا کہ ”اللہ تعالیٰ (انسان کی) زندگی کی مدت (اجل) جیسی چیزوں میں سے جو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور اس میں جس قدر چاہتا ہے اضافہ فرما دیتا ہے“، اس روایت کے متعلق جب ہمام نے کلبی سے ان کے مأخذ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں ابو صالح نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ سے نقل کر کے یہ خبر دی ہے۔