إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة براءة باب: سورۂ براءت (توبہ)۔
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: " أَتَى الْحَارِثُ بْنُ خُزَيْمَةَ بِهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ بَرَاءَةٍ: ( لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ ) ... ) إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ: مَنْ يَقِلُّ عَلَى هَذَا ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، وَاللَّهِ إِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَعَيْتُهَا وَحَفِظْتُهَا. فَقَالَ عُمَرُ: وَأَنَا أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ثُمَّ قَالَ: لَوْ كَانَتْ ثَلَاثَ آيَاتٍ لَجَعَلْتُهَا سُورَةً عَلَى حِدَةٍ، فَانْظُرُوا سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ فَضَعُوهَا فِيهَا. فَوَضَعَهَا فِي آخِرِ بَرَاءَةٍ ".عباد بن عبد اللہ بن الزبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا حارث بن خزیمہ رضی اللہ عنہ سورہ برأت کی آخری یہ دو آیات ﴿لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ﴾ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر آئے، تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”تمہارے ساتھ اس گواہی پر اور کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نہیں جانتا، البتہ اللہ کی قسم! میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے یہ آیات رسول اللہ ﷺ سے خود سنی ہیں، انہیں سمجھا اور حفظ کیا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے بھی انہیں رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”اگر یہ تین آیات ہوتیں تو میں انہیں ایک الگ سورت قرار دے دیتا، لہٰذا قرآن کی کوئی سورت تلاش کرو اور انہیں اس میں رکھ دو۔“ چنانچہ انہوں نے ان آیات کو سورہ برأت کے آخر میں شامل کر دیا۔