إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب عجائب المخلوقات— مخلوقات کے عجائب کا بیان۔
باب ما جاء في خلق الجن والإنس باب: جنوں اور انسانوں کی تخلیق کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5601
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ نُعَيْمٍ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَلَقَ اللَّهُ الْجِنَّ عَلَى ثَلَاثَةِ أَثْلَاثٍ: فَثُلُثٌ لَهُمْ أَجْنِحَةٌ يَطِيرُونَ فِي الْهَوَاءِ، وَثُلُثٌ حَيَّاتٌ وَكِلَابٌ، وَثُلُثٌ يَحِلُّونَ وَيَظْعَنُونَ ".ترجمہ
سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جنات کو تین گروہوں میں پیدا فرمایا ہے: ایک تہائی وہ ہیں جن کے پر ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے ہیں، ایک تہائی سانپ اور کتے ہیں، اور ایک تہائی وہ ہیں جو (انسانوں کی طرح کسی جگہ) قیام کرتے اور (وہاں سے) کوچ کر جاتے ہیں۔“