إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب فيمن نام على سطح بغير تحجير أو ركب البحر عند ارتجاجه وما جاء في النوم بعد العصر باب: جو بغیر منڈیر کی چھت پر سوئے یا سمندر کے تلاطم کے وقت اس میں سفر کرے، اور عصر کے بعد سونے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5466
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنٍ، ثَنَا ابْنُ عُلَاثَةَ، حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ نَامَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَاخْتُلِسَ عَقْلُهُ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الطِّبِّ، وَابْنُ عُلَاثَةَ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُلَاثَةَ. ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل ماری جائے تو وہ (اس نقصان پر) اپنے سوا کسی اور کو ملامت نہ کرے۔“ یہ سند عمرو بن حصین کے ضعیف ہونے کی وجہ سے کمزور ہے، اور یہ روایت اس سے قبل کتاب الطب میں بھی گزر چکی ہے، نیز ابن علاثہ کا پورا نام محمد بن عبد اللہ بن علاثہ ہے۔