إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب كراهية اللعب بالنرد أكثر من كراهية اللعب بالشيء من الملاهي لثبوت الخبر فيه باب: نرد سے کھیلنا دیگر لہو و لعب کی چیزوں سے کھیلنے سے زیادہ مکروہ ہے، کیونکہ اس بارے میں حدیث ثابت ہے۔
حدیث نمبر: 5450
قَالَ اللَّهُ - تَعَالَى: ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ) ... الْآيَةَ " .
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: "إِيَّاكُمْ وَهَذِهِ الْكِعَابَ الْمَوْسُومَةَ الَّتِي تُزْجَرُ زَجْرًا؛ فَإِنَّهَا مِنَ الْمَيْسِرِ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ... فَذَكَرَهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الشَّهَادَاتِ فِي بَابِ كَرَاهِيَةِ اللَّعِبِ مِنَ النَّرْدِ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم اپنے آپ کو ان نشان زدہ چھکوں (پانسوں) سے بچاؤ جنہیں (کھیلتے وقت) زور سے پھینکا جاتا ہے، کیونکہ یہ جوئے کی ایک قسم ہے۔“ اس روایت کو امام احمد بن منیع نے بھی علی بن ہاشم عن ابراہیم ہجری عن ابوالاحوص کی سند سے اسی کے مثل بیان کیا ہے۔