إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترغيب في الرفق والأناة والحلم باب: نرمی، ٹھہراؤ اور بردباری کی ترغیب۔
حدیث نمبر: 5262
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الرَّجُلَ لَيُدْرِكُ دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ بِالْحِلْمِ، وَإِنَّهُ لَيُكْتَبُ جَبَّارًا وَمَا يَمْلِكُ إِلَّا أَهْلَ بَيْتِهِ ".
رَوَاهُ أَبُو الشَّيْخِ فِي كِتَابِ الثَّوَابِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُرُقِهِ، وَشَوَاهِدِهِ فِي الْبَابِ قَبْلَهُ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ایک شخص اپنی بردباری اور حلم کی بدولت (نفلی) روزہ رکھنے والے اور راتوں کو قیام کرنے والے (عبادت گزار) کا درجہ پا لیتا ہے، اور بسا اوقات ایک آدمی کو (اللہ کے ہاں) جابر و سرکش لکھ دیا جاتا ہے حالانکہ وہ سوائے اپنے گھر والوں کے کسی اور پر اختیار نہیں رکھتا ہوتا۔“ اسے ابوالشیخ نے ’کتاب الثواب‘ میں روایت کیا ہے، اور اس کی دیگر اسناد اور شواہد گزشتہ باب میں پہلے بیان ہو چکے ہیں۔