إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترهيب من البخل والشح والترغيب في الجود والسخاء باب: بخل اور حرص پر وعید اور جود و سخا کی ترغیب۔
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ - قَالَ سُفْيَانُ: أَظُنُّهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ؛ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْفُحْشَ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْغَضُ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ فَإِنَّهُ دَعَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ، وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَهُمْ، وَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ " .
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِيَّاكُمْ وَالْفُحْشَ وَالتَّفَحُّشَ؛ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ، وَإِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ؛ فَإِنَّهُ هُوَ الظُّلُمَاتُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ؛ فَإِنَّهُ دَعَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ، وَدَعَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ، وَدَعَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَاسْتَحَلُّوا حُرُمَاتِهِمْ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کا باعث ہوگا، اور تم فحش گوئی سے بچو کیونکہ اللہ عزوجل بے ہودہ گو اور بدزبان شخص سے بغض رکھتا ہے، اور تم حرص و بخل سے بچو کیونکہ اسی نے تم سے پہلے لوگوں کو ابھارا جس پر انہوں نے خون ریزی کی، اپنے محرمات کو حلال کر لیا اور قطع رحمی کی۔“ اسے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے روایت کیا اور اسے صحیح قرار دیا ہے، ان کے ہاں الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم فحش گوئی اور بدزبانی سے بچو کیونکہ اللہ تعالیٰ بے ہودہ گو اور بدزبان سے محبت نہیں فرماتا، اور تم ظلم سے بچو کیونکہ یہی قیامت کے دن کی تاریکیاں ہے، اور تم حرص و بخل سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو اکسایا تو انہوں نے خون بہایا، اس نے اگلوں کو ابھارا تو انہوں نے رشتہ داریاں توڑیں اور اس نے سابقہ لوگوں کو اکسایا تو انہوں نے اپنی حرمتوں کو پامال کر لیا۔“