إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب السبق والرمي— گھڑ دوڑ اور تیر اندازی کا بیان۔
باب الرجلين يستبقان بفرسيهما ويخرج كل واحد منهما باب: دو آدمی اپنے گھوڑوں کی دوڑ لگائیں اور دونوں میں سے ہر ایک (شرط کا مال) نکالے۔
حدیث نمبر: 4807
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ لَا يَأْمَنُ أَنْ يُسْبَقَ فَلَيْسَ بِقِمَارٍ، وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَقَدْ أَمِنَ أَنْ يُسْبَقَ فَهُوَ قِمَارٌ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے (مقابلے کے) دو گھوڑوں کے درمیان ایک تیسرا گھوڑا اس صورت میں شامل کیا کہ اسے (اپنے گھوڑے کے) مغلوب ہونے یا پیچھے رہ جانے کا اندیشہ ہو، تو یہ جواء نہیں ہے؛ لیکن جس نے دو گھوڑوں کے درمیان ایسا گھوڑا داخل کیا جس کے بارے میں اسے پورا اطمینان ہو کہ وہ مغلوب نہیں ہوگا (بلکہ یقینی طور پر جیت جائے گا)، تو یہ جواء ہے۔“ اسے امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔