إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب السواك باب: مسواک کا بیان۔
حدیث نمبر: 473
قَالَ: وَثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الدَّوْرَقِيُّ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَنَامُ إِلَّا وَالسِّوَاكُ عِنْدَهُ؟ فَإِذَا اسْتَيْقَظَ بَدَأَ بِالسِّوَاكِ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ مُسْلِمِ بْنِ مِهْرَانَ - مَوْلًى لِقُرَيْشٍ - قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي يُحَدِّثُ .. فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جب بھی آرام فرماتے تو مسواک آپ ﷺ کے پاس ہی ہوتی تھی، چنانچہ جب آپ ﷺ بیدار ہوتے تو سب سے پہلے مسواک ہی فرماتے۔“
میں کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے کہ ہم سے سلیمان بن داود نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے محمد بن مسلم بن مہران (جو قریش کے مولیٰ ہیں) نے بیان کیا کہ میں نے اپنے دادا سے سنا، پھر انہوں نے یہی مذکورہ بالا حدیث ذکر کی۔