إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب قتل كعب بن الأشرف باب: کعب بن اشرف کے قتل کا بیان۔
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا (الْعَيْشِيُّ) عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: قَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: " إِنِّي أَسْمَعُ صَوْتًا أَجِدُ مِنْهُ رِيحَ الدَّمِ. قَالَ: إِنَّمَا هُوَ أَبُو نَائِلَةَ أَخٌ لِي لَوْ وَجَدَنِي نَائِمًا مَا أَيْقَظَنِي وَإِنَّ الْكَرِيمَ إِذَا دُعِيَ إِلَى طَعْنَةٍ لَأَجَابَهَا. وَسَمَّى الَّذِينَ أَتَوْهُ مَعَ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَبُو نَائِلَةَ وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو عَبْسِ بْنُ جَبْرٍ وَالْحَارِثُ بْنُ مُعَاذٍ " .عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ (کعب بن اشرف کی) بیوی نے اس سے کہا: ”بلاشبہ میں ایک ایسی آواز سن رہی ہوں جس سے مجھے خون کی بو محسوس ہو رہی ہے“، اس نے جواب دیا: ”یہ تو محض میرا بھائی ابو نائلہ ہے، وہ تو ایسا (خیر خواہ) ہے کہ اگر مجھے سوتا ہوا بھی پاتا تو بیدار نہ کرتا، اور یقیناً ایک غیرت مند انسان کو جب (موت یا) نیزہ زنی کی طرف بھی پکارا جائے تو وہ اس پر لبیک کہتا ہے“، اور راوی نے ان جلیل القدر صحابہ کے نام بھی ذکر کیے جو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تشریف لائے تھے، وہ سیدنا ابو نائلہ، سیدنا عباد بن بشر، سیدنا ابو عبس بن جبر اور سیدنا حارث بن معاذ رضی اللہ عنہم تھے۔