إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب تعظيم شأن الغلول باب: مالِ غنیمت میں خیانت (غلول) کی سنگینی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4478
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ فَوَجَدُوا فِي شَمْلَتِهِ دِينَارَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَيَّتَانِ .
رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اہل صفہ میں سے ایک شخص کا انتقال ہوا تو لوگوں نے اس کی چادر میں سے دو دینار پائے، جس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”«كَيَّتَانِ» یعنی (جہنم کی آگ کے) دو داغ ہیں۔“ اس روایت کے راوی ثقہ ہیں۔