إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب لا يقاتل قوم حتى يدعوا إلى الإسلام باب: کسی قوم سے لڑائی نہ کی جائے جب تک انہیں اسلام کی دعوت نہ دی جائے۔
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى اللَّاتِ وَالْعُزَّى بَعْثًا، فَأَغَارُوا عَلَى حَيٍّ مِنَ الْعَرَبِ فَسَبَوْا مُقَاتَلَتَهُمْ وَذُرِّيَتَهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغَارُوا عَلَيْنَا بِغَيْرِ دُعَاءٍ. فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ السَّرِيَّةِ فَصَدَّقُوهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رُدُّوهُمْ مَأْمَنَهُمْ ثُمَّ ادْعُوهُمْ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ. سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لات اور عزیٰ (کے بت کدوں) کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا، جنہوں نے ایک عرب قبیلے پر چھاپہ مار کر ان کے جنگجوؤں اور اہل و عیال کو قیدی بنا لیا، تو ان لوگوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ان لوگوں نے ہمیں دعوتِ اسلام دیے بغیر ہی ہم پر حملہ کر دیا ہے“، پس رسول اللہ ﷺ نے اس لشکر والوں سے اس بارے میں دریافت فرمایا تو انہوں نے ان کی بات کی تصدیق کر دی، جس پر رسول اللہ ﷺ نے حکم ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں کو واپس ان کے مقامِ امن پر پہنچاؤ اور پھر انہیں (قاعدے کے مطابق) اسلام کی دعوت دو“، یہ سند محمد بن عمر کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔