إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب الإمام يعطي سلاحه من شاء إذا لم يغز باب: امام جب خود جنگ میں نہ جائے تو اپنا اسلحہ جسے چاہے دے دے۔
حدیث نمبر: 4372
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ، قَالَ حِينَ دَنَا مِنَ الْمَدِينَةِ: إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَأَقْوَامًا مَا سِرْتُمْ مِنْ مَسِيرٍ وَلَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا إِلَّا كَانُوا مَعَكُمْ. قَالُوا: وَهُمُ الْيَوْمَ بِالْمَدِينَةِ ؟! قَالَ: نَعَمْ، حَبَسَهُمُ الْعُذْرُترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ غزوۂ تبوک سے واپس تشریف لائے تو مدینہ منورہ کے قریب پہنچ کر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مدینہ منورہ میں یقیناً کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں کہ تم نے جو بھی مسافت طے کی اور جس وادی کو بھی پار کیا، وہ (اجر و ثواب میں) تمہارے ساتھ ہی تھے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے (حیرت سے) عرض کیا: کیا وہ اس وقت بھی مدینہ ہی میں مقیم ہیں؟! آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں، انہیں (کسی معقول) عذر نے (جہاد میں تمہارے ساتھ شریک ہونے سے) روک رکھا تھا۔“