إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب فضل الغدوة والروحة في سبيل الله عز وجل باب: اللہ عزوجل کی راہ میں صبح و شام نکلنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 4370
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ الْعُكْلِيِّ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ قَالَ: بَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ جَيْشًا وَفِيهِمْ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، فَلَمَّا سَارُوا رَأَى مُعَاذًا فَقَالَ: مَا حَبَسَكَ ؟ قَالَ: أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ الْجُمُعَةَ، ثُمَّ أَخْرُجَ فَقَالَ عُمْرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَغَدْوَةٌ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا .ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک لشکر روانہ کیا جس میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، جب لشکر روانہ ہوا تو انہوں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو (پیچھے) دیکھا اور دریافت فرمایا: ”آپ کو کس چیز نے روک لیا؟“ انہوں نے جواب دیا: میرا ارادہ تھا کہ پہلے جمعہ کی نماز ادا کر لوں اور پھر روانہ ہوں، اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی راہ میں ایک صبح یا ایک شام گزارنا دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ان سب سے بہتر ہے۔““