إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب الاستنصار بضعفاء المسلمين والنهي عن الاستنصار بالكفار على الكفار باب: کمزور مسلمانوں کے ذریعے مدد طلب کرنا اور کفار کے خلاف کفار سے مدد لینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 4314
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِزَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ - أَوْ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - : إِذَا بَعَثْتَ سَرِيَّةً فَلَا تَتَنَقَّاهُمْ، وَأَهْبِطْهُمْ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَنْصُرُ الْقَوْمَ بِأَضْعَفِهِمْ .ترجمہ
اہلِ مدینہ کے ایک شخص سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے یا (راوی کے شک کے مطابق) سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”جب تم کوئی فوجی دستہ روانہ کرو تو ان میں سے (بہادروں اور طاقتوروں کو) چن چن کر الگ نہ کرو بلکہ انہیں (مجموعی طور پر) میدانِ کارزار میں اتارو، کیونکہ اللہ عزوجل کسی قوم کی نصرت و مدد ان کے کمزور ترین افراد کی برکت سے فرماتا ہے“، اس حدیث کی سند میں مدینہ کے ایک مبہم (نامعلوم) راوی کا ذکر پایا جاتا ہے۔