إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في جهاد العبد إذا أذن له سيده باب: غلام کے جہاد کے بارے میں جو کچھ آیا ہے جب اس کا آقا اجازت دے دے۔
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ فَمَرَّ بِأُنَاسٍ مِنْ مُزَيْنَةَ، فَاتَّبَعَهُ عَبْدٌ لِامْرَأَةٍ مِنْهُمْ، فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ سَلَّمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ: فُلَانٌ ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: مَا شَأْنُكَ ؟ قَالَ: أُجَاهِدُ مَعَكَ.
قَالَ: أَذِنَتْ لَكَ سَيِّدَتُكَ ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: ارْجِعْ إِلَيْهَا وَاقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلَامَ. فَرَجَعَ إِلَيْهَا وَأَقْرَأَ عَلَيْهَا السَّلَامَ وَأَخْبَرَهَا الْخَبَرَ، قَالَتْ: وَاللَّهِ، أَهْوَ أَمَرَكَ أَنْ تَقْرَأَ عَلَيَّ السَّلَامَ ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَتْ: ارْجِعْ فَجَاهِدْ مَعَهُ .حارث بن عبد اللہ بن ابی ربیعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے کسی غزوے میں تشریف فرما تھے کہ آپ ﷺ کا گزر قبیلہ مزینہ کے کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا، تو ان میں سے ایک خاتون کا غلام آپ ﷺ کے پیچھے ہو لیا، پھر جب وہ راستے میں کسی مقام پر پہنچا تو اس نے آپ ﷺ کو سلام کیا، آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم فلاں ہو؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، آپ ﷺ نے پوچھا: ”تمہارا کیا معاملہ ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں آپ کے ساتھ مل کر جہاد کرنا چاہتا ہوں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہاری مالکن نے تمہیں اجازت دی ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس کے پاس واپس جاؤ اور اسے میرا «اَلسَّلَامُ» ”سلام“ کہو“، چنانچہ وہ واپس اس خاتون کے پاس گیا اور اسے سلام پہنچایا اور سارا ماجرا سنایا، اس خاتون نے (حیرت و مسرت سے) کہا: اللہ کی قسم! کیا واقعی انہوں نے تمہیں مجھے سلام کہنے کا حکم دیا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، تو اس خاتون نے کہا: اب واپس چلے جاؤ اور ان کے ساتھ مل کر جہاد کرو۔