إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب فيمن مات وليس له إمام باب: جو اس حال میں مرے کہ اس کا کوئی امام نہ ہو، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 4231
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ بِغَيْرِ إِمَامٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَمَنْ نَزَعَ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ خَارِجَةَ بْنِ مُصَعْبٍ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”جو شخص اس حال میں مرا کہ (اس کی گردن میں) کسی امام کی بیعت نہ تھی تو وہ جاہلیت کی موت مرا، اور جس شخص نے (امیر کی) اطاعت سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ (اپنے دفاع کے لیے) اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہوگی۔“ یہ سند خارجہ بن مصعب کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔