إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب ما جاء في السؤال عن الرعية باب: رعایا کے بارے میں باز پرس کے متعلق جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4217
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَسْتَرْعِي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَبْدًا رَعِيَّةً قَلَّتْ أَوْ كَثُرَتْ إِلَّا سَأَلَهُ عَنْهَا أَقَامَتْ فِيهِمُ إِمْرَتُهُ أَوْ ضَاعَتْ، حَتَّى يَسْأَلَهُ عَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ خَاصَّةً .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل جب بھی کسی بندے کو کسی رعایا کا نگران بناتا ہے، خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ، تو اللہ تعالیٰ اس سے اس رعایا کے متعلق ضرور بازپرس فرمائے گا کہ آیا اس نے ان میں اپنی ذمہ داری کو کما حقہ قائم رکھا یا اسے ضائع کر دیا؛ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس سے خاص طور پر اس کے گھر والوں کے بارے میں بھی سوال فرمائے گا۔“