❮
❯
حدیث نمبر: 4160
قَالَ: وَثَنَا أَبُو النَّضْرِ، ثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ أَنَّهُ كَانَ كُلَّمَا دَعَا رَجُلًا مِنْهُمْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ ذَكَرَ مَنَاقِبَهُمْ، قَالَ: إِنَّكَ لَهَا لَأَهْلٌ فَإِنْ أَخْطَأْتُكَ فَمَنْ ؟ فَيَقُولُ: إِنْ أَخْطَأْتَنِي فَعُثْمَانُ .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
ترجمہ

اسامہ بن زید (لیثی) رحمہ اللہ ان (اہلِ شوریٰ) میں سے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ اس مخصوص رات جب بھی وہ (سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ) ان میں سے کسی شخص کو بلاتے تو ان کے مناقب کا ذکر کرتے اور فرماتے: ”یقیناً تم اس (منصبِ خلافت) کے اہل ہو، لیکن اگر یہ تم تک نہ پہنچ سکے تو پھر کون (حق دار ہے)؟“ تو وہ جواب دیتا: ”اگر یہ منصب مجھے نہ مل سکے تو پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (اس کے سب سے زیادہ حق دار ہیں)۔“ اس روایت کی سند صحیح ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمارة / حدیث: 4160
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «هذا إسناد صحيح»