إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب موضع الإزار باب: تہبند (باندھنے) کی جگہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 4051
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: أَبَنَا (عُبَيْدُ اللَّهِ) بْنُ مُوسَى، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ "أَنَّ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ إِزَارُهُ إِلَى نِصْفِ سَاقَيْهِ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: هَكَذَا إِزْرَةُ صَاحِبِنَا - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ; لِضَعْفِ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ.ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا تہبند ان کی نصف پنڈلیوں تک ہوتا تھا، جب ان سے اس بارے میں عرض کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہمارے رفیقِ مکرم (یعنی نبی کریم ﷺ) کے تہبند باندھنے کا طریقہ اسی طرح تھا“۔“ اس حدیث کی سند موسیٰ بن عبیدہ الربذی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔