إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب موضع الإزار باب: تہبند (باندھنے) کی جگہ کا بیان۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ أَوْ يَعْقُوبَ بْنِ عَاصِمٍ، سَمِعَ الشَّرِيدَ قَالَ: "أَبْصَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَجُرُّ إِزَارَهَ، فَأَسْرَعَ إِلَيْهِ - أَوْ هَرْوَلَ - فَقَالَ: ارْفَعْ إِزَارَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: إِنِّي رَجُلٌ أَحْنَفُ تَصْطَكُّ رُكْبَتَايَ. قَالَ: ارْفَعْ إِزَارَكَ، فَكُلُّ خَلْقِ اللَّهِ حَسَنٌ قَالَ: فَمَا رُئِيَ بَعْدَ ذَلِكَ الرَّجُلُ إِلَّا وَإِزَارُهُ إِلَى نِصْفِ سَاقَيْهِ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الشَّرِيدِ - أَوْ يَعْقُوبُ بْنُ عَاصِمٍ كَذَلِكَ كَانَ يَشُكُّ سُفْيَانُ فِيهِ - عَنِ الشَّرِيدِ قَالَ: "أَبْصَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ... فَذَكَرَهُ.سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو اپنا تہبند زمین پر گھسیٹتے ہوئے دیکھا تو آپ ﷺ اس کی جانب تیزی سے بڑھے —یا فرمایا کہ لپک کر تشریف لائے— اور فرمایا: ”اپنا تہبند اوپر اٹھاؤ اور اللہ عزوجل سے ڈرو۔“ اس شخص نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول ﷺ!) میں ٹیڑھی پنڈلیوں والا آدمی ہوں اور میرے گھٹنے چلتے ہوئے آپس میں ٹکراتے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنا تہبند اوپر اٹھاؤ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ہر تخلیق حسین ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد وہ شخص جب بھی دیکھا گیا اس کا تہبند ہمیشہ اس کی آدھی پنڈلیوں تک ہی پایا گیا۔ اس حدیث کو امام حمیدی اور امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے، جس میں سفیان بن عیینہ کو اس بات میں شک لاحق تھا کہ ان کے استاذ ابراہیم بن میسرہ کو یہ خبر عمرو بن شرید نے دی ہے یا یعقوب بن عاصم نے۔