إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب اللباس— لباس کا بیان۔
باب لبس الحرير لعذر باب: کسی عذر کی وجہ سے ریشم پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4013
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، [عَنِ الْحَجَّاجِ]، حَدَّثَنِي أَبُو عُمَرَ - خَتَنُ عَطَاءٍ - قَالَ: "رَأَيْتُ عِنْدَ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ جُبَّةً مُزَرَّرَةً بِالدِّيبَاجِ، فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُهَا فِي الْحَرْبِ".ترجمہ
ابو عمر (عطا کے داماد) بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کے پاس ایک ایسا جبہ دیکھا جس پر ریشم (دیباج) کے بٹن لگے ہوئے تھے، تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اسے جنگ کے موقع پر زیبِ تن فرمایا کرتے تھے“۔