إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب التحذير من الرياء والدعاء بما يذهبه باب: ریاکاری سے ڈرانے اور اسے دور کرنے والی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 397
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ ، ثَنَا بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي بَكَرَةٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ رَائَى، رَائَى اللَّهُ بِهِ " .ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے (اپنے نیک عمل کے ذریعے لوگوں کو) دکھلاوا کیا، اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن سب کے سامنے) اس کی حقیقت کو ظاہر کر دے گا (اور اسے رسوا کرے گا)۔“