إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب موضع الحجامة باب: پچھنے لگوانے کی جگہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 3897
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ عَلَى قَرْنِهِ بِعْدَمَا سُمَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ، ثَنَا شَيْبَانُ ... فَذَكَرَهُ.
قَلْتُ: مَدَارُ الْإِسْنَادِ عَلَى جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے (خیبر میں) زہر دیے جانے کے بعد اپنے سرِ مبارک کے بالائی حصے پر پچھنے (حجامہ) لگوائے۔“ اس حدیث کی سند کا تمام تر مدار جابر الجعفی نامی راوی پر ہے اور وہ محدثین کے نزدیک ضعیف (کمزور) ہے۔