إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في عيادة المريض وفضلها وما يفعله العائد باب: بیمار کی عیادت، اس کی فضیلت اور عیادت کرنے والا کیا کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3868
قَالَ أَبُو يَعْلَى : وَثَنَا زَكَرِيَّا ، عَنْ هُشْيَمٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَادَ مَرِيضًا يَضَعُ يَدَهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي يَأْلَمُ، ثُمَّ يَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ، لَا بَأْسَ".ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جب کسی مریض کی عیادت فرماتے تو اپنا دستِ مبارک جسم کے اس مقام پر رکھتے جہاں اسے تکلیف ہوتی، پھر آپ ﷺ فرماتے: «بِسْمِ اللَّهِ، لَا بَأْسَ» ”اللہ کے نام کے ساتھ (شفا کا طلب گار ہوں)، کوئی حرج یا پریشانی کی بات نہیں ہے“۔“