إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطب— طب (علاج) کا بیان۔
باب ما جاء في عيادة المريض وفضلها وما يفعله العائد باب: بیمار کی عیادت، اس کی فضیلت اور عیادت کرنے والا کیا کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، أَبَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا قَدْ صَارَ مِثْلَ الْفَرْخِ [الْمَنْتُوفِ] قَالَ: فَهَلْ كُنْتَ تَدْعُو بَشَيْءٍ أَوْ تَسْأَلُهُ؟! قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، إِذًا لَا تَطِيقُ ذَلِكَ وَلَا تَسْتَطِيعُهُ، أَلَا قُلْتَ: رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ؟! ".
قَالَ: وَثَنَا وَهْبٌ ، أَبَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثَنَا يُونُسُ - يَعْنِي: ابْنَ بُكَيْرٍ - ثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "ذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ يَعُودُهُ ... " فَذَكَرَهُ بِتَمَامِهِ، وَزَادَ: "فَقَالَهَا فَعُوفِيَ".
هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسے شخص کی بیمار پرسی فرمائی جو (نقاہت و کمزوری کے باعث) پر نوچے ہوئے پرندے کے بچے کی مانند (دبلا پتلا) ہو گیا تھا، آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم اللہ سے کسی خاص چیز کی دعا کرتے تھے یا اس سے کچھ سوال کرتے تھے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، میں یہ عرض کرتا تھا: «اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا» ”اے اللہ! تو مجھے آخرت میں جو سزا دینے والا ہے، وہ مجھے دنیا ہی میں جلد دے دے۔“ پس رسول اللہ ﷺ نے (تعجب کے طور پر) فرمایا: ”سبحان اللہ! تم اس کی تاب لانے کی طاقت نہیں رکھتے اور نہ ہی اس کی استطاعت رکھتے ہو، تم نے یہ کیوں نہ کہا: ﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ ”اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔“، نیز امام ابو یعلیٰ نے دیگر اسناد سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے یہ روایت نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ ”پھر اس شخص نے وہی (مسنون) دعا مانگی تو اسے صحت و عافیت عطا کر دی گئی۔“ یہ حدیث صحیح ہے۔