إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب في حد الخمر باب: شراب کی حد کا بیان۔
حدیث نمبر: 3809
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا هُشَيْمٌ، ثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ بَدْرٍ "أَنَّ رَجُلًا شَرِبَ الْخَمْرَ أَوِ الطِّلَاءَ - شَكَّ هُشَيْمٌ - فَأَتَى عُمَرَ فَقَالَ: مَا شْرِبْتُ إِلَّا حَلَالًا. فَكَانَ قَوْلُهُ أَشَدَّ عِنْدَهُ مِمَّا صَنَعَ، فَاسْتَشَارَ فِيهِ، فَأَشَارُوا عَلَيْهِ أَنْ يَضْرِبَهُ ثَمَانِينَ فَصَارَتْ سُنَّةً بَعْدُ".ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے شراب یا طلاء—یہ شک ہشیم نامی راوی کو ہوا ہے—پی لی، پھر وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: ”میں نے حلال کے سوا کچھ نہیں پیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے نزدیک اس کی یہ بات اس کے فعل سے بھی زیادہ سنگین تھی، چنانچہ آپ نے اس بارے میں مشورہ کیا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے مشورہ دیا کہ ”اسے اسی (80) کوڑے مارے جائیں“، چنانچہ بعد میں یہی عمل ایک مستقل سنت بن گیا۔