إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب في حد الخمر باب: شراب کی حد کا بیان۔
حدیث نمبر: 3807
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ النَّخَعِيِّ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "مَا أَحَدٌ كُنْتُ مُقِيمًا عَلَيْهِ حَدًّا، فَيَمُوتَ فَأَدِيَهُ إِلَّا حَدَّ الْخَمْرِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسُنَّهُ فَإِنَّا نَحْنُ سَنَنَّاهُ ".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس کسی پر بھی میں نے حدِ شرعی نافذ کی ہو اور وہ (اس کے نتیجے میں) فوت ہو جائے تو میں اس کی دیت ادا نہیں کرتا سوائے شراب کی حد کے (کہ اس میں دیت ادا کروں گا)، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی (کوئی حتمی مقدار) مقرر نہیں فرمائی تھی بلکہ اسے ہم نے خود (اجتہاداً) مقرر کیا ہے۔“