إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب ما جاء في مدمن الخمر ومتى يكون مدمنا باب: عادی شرابی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اور آدمی کب عادی شرابی شمار ہوتا ہے۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ وَمُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ وَلَا مَنَّانٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَلَدُ زِنًا وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ وَلَا عَاقٌّ وَلَا مَنَّانٌ.
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ صَاحِبُ خَمْرٍ - مُدْمِنُ خَمْرٍ - وَلَا مُؤْمِنٌ بِسِحْرٍ وَلَا قَاطِعُ رَحِمٍ وَلَا كَاهِنٌ وَلَا مَنَّانٌ ".......سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں داخل نہیں ہوگا والدین کا نافرمان، نہ شراب کا رسیا اور نہ ہی وہ جو احسان جتلاتا ہو۔“ اسی حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے جس میں سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جنت میں داخل نہیں ہوگا ولد الزنا، نہ شراب کا عادی، نہ والدین کا نافرمان اور نہ ہی احسان جتانے والا۔“ نیز ایک اور طریق سے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں داخل نہیں ہوگا شراب کا عادی، نہ جادو کی تصدیق کرنے والا، نہ قطع رحمی کرنے والا، نہ کاہن (نجومی) اور نہ ہی احسان جتانے والا۔“