❮
❯
حدیث نمبر: 3793
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ حَرَّمَهَا اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَلْبَسُ الْحَرِيرَ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ لُبْسَهُ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا الْجُرَيْرِيُّ ... فَذَكَرَهُ. وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَسَيَأْتِي قِصَّةُ لُبْسِ الْحَرِيرِ فِي كِتَابِ اللِّبَاسِ فِي بَابِهِ بِزِيَادَةٍ فِي الْإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ وَغَيْرِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَادَ: "إِلَّا أَنْ يَتُوبَ ".
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ شراب پیتا ہو، اللہ تعالیٰ آخرت میں اس پر وہ (شراب) حرام کر دے گا، اور میری امت کا جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ ریشم پہنتا ہو، اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کا پہننا اس پر حرام کر دے گا۔“ اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ ریشم پہننے کا قصہ سند اور متن میں اضافے کے ساتھ کتاب اللباس میں اپنے باب میں آئے گا، اور اس کا ایک شاہد سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں اور دیگر ائمہ نے روایت کیا ہے، نیز امام ابن ماجہ نے اسے اپنی سنن میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں یہ اضافہ بھی ہے: ”سوائے اس کے کہ وہ توبہ کر لے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأشربة / حدیث: 3793
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات / إسناده صحيح
تخریج حدیث «رجاله ثقات»
«ورواه ابن ماجه في سننه بسند صحيح من حديث أبي هريرة وزاد: "إلا أن يتوب "»