إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب في جواز التحديث عن بني إسرائيل والنهي عن سؤال أهل الكتاب وكتابة كتبهم باب: بنی اسرائیل سے روایت بیان کرنے کے جواز، اور اہل کتاب سے سوال کرنے اور ان کی کتابیں لکھنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 379
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا مَرْوَانُ ، ثَنَا عَوْفٌ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَمَّنْ أَخْبَرَهُ، عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: "خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ حِنْدِسٍ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَلِّبُ بَصَرَهُ فِي السَّمَاءِ وَيَقُولُ: إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ مِنْ أَنْ يُعْبَدَ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ آخِرَ مَا عَلَيْهِ، وَلَكِنْ قَدْ خِفْتُ أَنْ يَضِلَّ مَنْ بَقِيَ مِنْكُمْ بِالنُّجُّومِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ الرَّاوِي عَنِ الْعَبَّاسِ. ترجمہ
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں ایک مرتبہ انتہائی تاریک رات میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ نکلا، تو نبی کریم ﷺ اپنی نگاہِ مبارک بار بار آسمان کی طرف اٹھانے لگے اور ارشاد فرمایا: ”بے شک شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ جزیرہ نما عرب میں رہتی دنیا تک اس کی عبادت کی جائے، لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تم میں سے جو باقی رہ جائیں گے وہ ستاروں (کے فتنے) کے سبب کہیں گمراہی میں نہ پڑ جائیں۔“
یہ سند ضعیف ہے؛ کیونکہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والا راوی مجہول (نامعلوم) ہے۔