إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب كل مسكر حرام وإن كان ماء أو خبزا باب: ہر نشہ آور چیز حرام ہے، خواہ وہ پانی یا روٹی ہی (سے تیار) ہو۔
حدیث نمبر: 3777
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ جَسْرَةَ بِنْتِ دَجَاجَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: "أَلَا لَا أُحِلُّ مُسْكِرًا، وَإِنْ كَانَ خُبْزًا أَوْ مَاءً".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”خبردار! میں کسی بھی نشہ آور چیز کو حلال قرار نہیں دیتی، خواہ وہ روٹی کی صورت میں ہو یا پانی ہی کی شکل میں ہو“، اس سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔