إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب فيمن جاء بالخبر الصالح أو الخبر السوء وفيمن تحمل في الجاهلية وهو مشرك باب: جو اچھی یا بری خبر لائے، اور جس نے جاہلیت میں حالت شرک میں (روایت) اخذ کی، ان کے بارے میں۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدٍ الْعَدْوَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ "أَنَّهُ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَشْرَفِ ثَقِيفٍ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى قَوْسٍ أَوْ عَصًا حِينَ أَتَاهُمْ يَبْتَغِي عِنْدَهُمُ النَّصْرَ، فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ: "وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ " حَتَّى خَتَمَهَا، قَالَ: فَوَعَيْتُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَأَنَا مُشْرِكٌ، ثُمَّ قَرَأْتُهَا فِي الْإِسْلَامِ، قَالَتْ: فَدَعَتْنِي ثَقِيفٌ فَقَالُوا: مَا سَمِعْتَ مِنْ هَذَا الرَّجُلِ فَقَرَأْتُهَا عَلَيْهِمْ، فَقَالَ مَنْ مَعَهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ: نَحْنُ أَعْلَمُ بِصَاحِبِنَا لَوْ كُنَّا نَعْلَمُ مَا يَقُولُهُ حَقًّا لَاتَّبَعْنَاهُ " .
(هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ ابْنِ حِبَّانَ ) .سیدنا خالد العدوانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو بنو ثقیف کے ایک بلند مقام پر اس حال میں دیکھا کہ آپ ﷺ ایک کمان یا لاٹھی پر ٹیک لگائے کھڑے تھے جب آپ ﷺ ان کے پاس نصرت و حمایت طلب کرنے کے لیے تشریف لائے تھے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو سورت ﴿وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ﴾ مکمل تلاوت کرتے ہوئے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے اس سورت کو ایامِ جاہلیت میں ہی حفظ کر لیا تھا جب کہ میں ابھی مشرک تھا، پھر میں نے اسے اسلام لانے کے بعد (دوبارہ) پڑھا“، وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے بنو ثقیف کے لوگوں نے دریافت کیا کہ ”تم نے اس شخص سے کیا سنا ہے؟“ تو میں نے انہیں وہی سورت پڑھ کر سنائی، جس پر ان کے ساتھ موجود قریشیوں نے کہا: ”ہم اپنے ان صاحب (ﷺ) کو خوب جانتے ہیں، اگر ہمیں یہ علم ہوتا کہ جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں وہ حق ہے تو ہم ضرور ان کی پیروی کر لیتے۔“
یہ اسناد امام ابن حبان رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح ہے۔