❮
❯
حدیث نمبر: 3707
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا، فَقُلْتُ لِأَنَسٍ: فَمَا تَقُولُ فِي الْأَكْلِ قَائِمًا؟ قَالَ: هُوَ أَشَدُّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، ثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ مَطَرٍ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا وَالْأَكْلِ قَائِمًا".
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، ثَنَا شَبَابَةُ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: النَّهْيُ عَنِ الشُّرْبِ فِي الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَصَحَّحَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ ... فَذَكَرَ طَرِيقَ الطَّيَالِسِيِّ حَسْبُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ بَعْضُ طُرُقِ هَذَا الْحَدِيثِ فِي كِتَابِ الْأَطْعِمَةِ.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر پانی پیئے“، (راویِ حدیث قتادہ کہتے ہیں کہ) میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ کھڑے ہو کر کھانے کے متعلق کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”یہ تو اس سے بھی زیادہ سخت اور ناپسندیدہ عمل ہے“۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر پینے اور کھڑے ہو کر کھانے سے منع فرمایا ہے“۔ امام بزار نے بھی اسے اپنی سند سے ذکر کیا ہے۔ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت تو صحیح (مسلم) میں موجود ہے۔ امام ترمذی نے بھی اسے اپنی جامع میں روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے صرف طیالسی والی سند کے سیاق کے مطابق ذکر کیا ہے، اور اس حدیث کے بعض طرق پہلے کتاب الاطعمہ میں گزر چکے ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأشربة / حدیث: 3707
درجۂ حدیث محدثین: صححه الترمذي