إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأشربة— مشروبات کا بیان۔
باب المؤمن يشرب في معى واحد والكافر يشرب في سبعة أمعاء باب: مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو مُوسَى إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ مَعْنٍ، حَدَّثَنِي جَدِّي مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ، عَنْ أَبِيهِ مَعْنِ بْنِ نَضْلَةَ "أَنَّ نَضْلَةَ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (بِمَرِيَّيْنِ) وَمَعَهُ شَوَائِلُ لَهُ، فَحَلَبَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَاءٍ فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ شَرِبْتُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ كُنْتُ لَأَشْرَبُ سَبْعَةً فَمَا أَشْبَعُ وَمَا أَمْتَلِئُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَشْرَبُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَشْرَبُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ".
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ الْمَدِينِيِّ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْنِ بْنِ نَضْلَةَ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيُّ، حَدَّثَنِي جَدِّي مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ، عَنْ أَبِيهِ مَعْنِ بْنِ نَضْلَةَ، عَنْ نَضْلَةَ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ " أَنَّهُ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... " فَذَكَرَهُ.سیدنا نضلہ بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مقامِ مریین میں رسول اللہ ﷺ سے ملے جبکہ ان کے ساتھ ان کی دودھ دینے والی اونٹنیاں تھیں، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے ایک برتن میں دودھ نکالا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے نوش فرمایا، پھر میں نے بھی اسی برتن سے پیا، پھر میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ”میں (اسلام لانے سے قبل) سات اونٹنیوں کا دودھ پی جاتا تھا مگر میرا پیٹ نہیں بھرتا تھا اور نہ ہی مجھے سیری حاصل ہوتی تھی“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مومن ایک آنت میں پیتا ہے، جبکہ کافر سات آنتوں میں پیتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی کے علاوہ امام احمد بن حنبل اور ابن المدینی نے بھی اپنی اپنی اسناد سے اسی طرح روایت کیا ہے۔