❮
❯
حدیث نمبر: 3692
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنَةِ خَبَّابٍ "أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ فَاعْتَقَلَهَا فَحَلَبَهَا وَقَالَ: ائْتِنِي بِأَعْظَمِ إِنَاءٍ لَكُمْ. فَأَتَيْنَاهُ بِجَفْنَةِ الْعَجِينِ، فَحَلَبَ فِيهَا حَتَّى مَلَأَهَا، ثُمَّ قَالَ: اشْرَبُوا أَنْتُمْ وَجِيرَانُكُمْ ".
ترجمہ

سیدہ بنتِ خباب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک بکری لے کر حاضر ہوئیں، تو آپ ﷺ نے اسے (دوہنے کے لیے) اپنے قابو میں کیا اور اس کا دودھ نکالا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے پاس جو سب سے بڑا برتن ہے وہ میرے پاس لے کر آؤ۔“ پس ہم آٹے کا بڑا پرات لے کر حاضر ہوئیں، تو آپ ﷺ نے اس میں اتنا دودھ نکالا کہ اسے مکمل بھر دیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم خود بھی پیو اور اپنے پڑوسیوں کو بھی پلاؤ۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأشربة / حدیث: 3692
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ أبو إسحاق السبيعي مدلس وقد عنعن، وزهير سمع منه بأخرة
تخریج حدیث «أبو إسحاق: ثقة مدلس اختلط بأخرة، وزهير بن معاوية سماعه منه بأخرة (التقريب، من الحفظ)»