إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب ما يقال بعد الطعام والشراب باب: کھانے اور پینے کے بعد کیا کہا جائے۔
حدیث نمبر: 3646
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَرْبِ بْنِ سُرَيْجٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ: "تَعَشَّيْتُ عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ مَا حَدَّثَنِي بِهِ أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ فَشَبِعَ وَشَرِبَ فَرَوِيَ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي وَأَشْبَعَنِي وَسَقَانِي وَأَرْوَانِي؛ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کھانا کھایا اور وہ سیر ہو گیا، اور پانی پیا اور وہ سیراب ہو گیا، پھر اس نے یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي وَأَشْبَعَنِي وَسَقَانِي وَأَرْوَانِي» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے کھانا کھلایا اور میرا پیٹ بھرا، اور مجھے پانی پلایا اور میری پیاس بجھائی“، تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو کر نکل جاتا ہے جیسے اس دن (بے گناہ) تھا جس دن اسے اس کی ماں نے جنم دیا تھا۔“