إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب الاجتماع على الطعام باب: مل کر کھانا کھانے کا بیان۔
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الِاثْنَيْنِ، وَطَعَامُ الِاثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ، وَطَعَامُ الْأَرْبَعَةِ يَكْفِي الثَّمَانِيَةَ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالنَّسَائِيُّ، فِي الْكُبْرَى.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَفِي مُسْلِمٍ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص کا کھانا دو افراد کے لیے کافی ہوتا ہے، دو کا کھانا چار کے لیے کافی ہوتا ہے اور چار افراد کا کھانا آٹھ افراد کے لیے کافی ہو جاتا ہے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی صحیح کے راوی ہیں، اسے امام طبرانی اور امام نسائی نے اپنی کتاب ’الکبریٰ‘ میں روایت کیا ہے، مزید یہ کہ اس حدیث کے شواہد صحیحین وغیرہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے، صحیح مسلم وغیرہ میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی روایت سے اور سنن ابن ماجہ وغیرہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہیں۔