إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأطعمة— کھانوں کا بیان۔
باب إطعام الطعام باب: کھانا کھلانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3557
قَالَ أَبُو يَعْلَى : وَثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ لَيْلَى قَالَتْ: "دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِطَعَامٍ فَاعْتَزَلَ بَعْضٌ مِنْ ثَمَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَالُهُمْ؟ ! قَالُوا: صِيَامٌ. قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَأْكُلُ عِنْدَهُ مَفَاطِيرُ إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ".
هَذَا إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ، لَيْلَى ذَكَرَهَا ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: رَوَتْ عَنْ مَوْلَاتِهَا أُمِّ عُمَارَةَ، وَرَوَى عَنْهَا حَبِيبُ بْنُ زَيْدٍ. ترجمہ
لیلیٰ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو میں آپ ﷺ کی خدمت میں کھانا لے کر آئی، چنانچہ وہاں موجود کچھ لوگ (کھانے سے) ایک طرف ہو گئے، تو نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”ان کا کیا معاملہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: وہ روزے سے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس (روزہ دار) مسلمان کے پاس بے روزہ لوگ کھانا کھائیں تو فرشتے اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں۔““ یہ سند مرسل ہے، لیلیٰ کو امام ابن حبان نے الثقات میں ذکر کیا ہے، اور امام ذہبی نے فرمایا ہے کہ انہوں نے اپنی مالکہ سیدہ ام عمارہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے اور ان سے حبیب بن زید نے روایت کی ہے۔