إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب فيمن نكح ذات محرم باب: جو کسی محرم عورت سے نکاح کرے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ (السُّدِيِّ ) عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: " لَقِيتُ خَالِي أَبَا بُرْدَةَ وَمَعَهُ الرَّايَةُ، فَقُلْتُ لَهُ: إِلَى أَيْنَ؟ فَقَالَ: أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ أَنْ أَقْتُلَهُ - أَوْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، ثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَدِيٍّ ، عَنِ الْبَرَاءِ : "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَضْرِبَ عُنُقَهُ وَيَأْتِيَ بِرَأْسِهِ ".
قَالَ: وَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا هُشَيْمٌ، أَبَنَا أَشْعَثُ ، عَنْ عَدِيٍّ ... فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ... فَذَكَرَهُ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةُ دُونَ قَوْلِهِ: " وَيَأْتِي بِرَأْسِهِ ".سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں اپنے ماموں سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے ملا جبکہ ان کے پاس ایک جھنڈا تھا، میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی منکوحہ (بیوی) سے نکاح کر لیا ہے، تاکہ میں اسے قتل کر دوں - یا (فرمایا) اس کی گردن اڑا دوں -“ اور امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو اس شخص کی طرف بھیجا جس نے اپنے باپ کی منکوحہ سے نکاح کر لیا تھا، اور اسے حکم دیا کہ اس کی گردن اڑا دے اور اس کا سر (کاٹ کر) لے آئے۔“ امام ہشیم نے اسے اختصار کے ساتھ ذکر کیا ہے اور امام ابن حبان نے بھی اسے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے؛ اس حدیث کو سننِ اربعہ کے مؤلفین نے بھی روایت کیا ہے، البتہ ان کی روایت میں ”اور اس کا سر لے آئے“ کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔