إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب ما جاء في تحريم اللواط وإتيان البهيمة مع الإجماع على تحريمها باب: لواطت اور جانور سے بدفعلی کی حرمت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، نیز اس کی حرمت پر اجماع۔
حدیث نمبر: 3510
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا هُدْبَةُ، ثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: " سُئِلَ قَتَادَةُ عَمَّنْ يَأْتِي امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا، فَقَالَ: حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ وَسَّاجٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ قَالَ: لَا يَفْعَلُ ذَلِكَ إِلَّا كَافِرٌ ".ترجمہ
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (اپنی بیوی کے ساتھ غیر فطری فعل یعنی دبر میں مباشرت کرنے والے کے متعلق) فرمایا: ”ایسا کام سوائے کافر کے کوئی نہیں کرتا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔