إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحدود— حدود کا بیان۔
باب الإقرار بالزنا باب: زنا کے اقرار کا بیان۔
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُسْلِمٍ الْأَعْوَرِ، عَنْ حَبَّةَ بْنِ جُوَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ " أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْهُ فَقَالَتْ: إِنِّي زَنَيْتُ. فَقَالَ: لَعَلَّكِ أَتَيْتِ وَأَنْتِ نَائِمَةٌ فِي فِرَاشِكِ أَوْ أُكْرِهْتِ قَالَتْ: أَتَيْتُ طَائِعَةً غَيْرَ مُكْرَهَةٍ. قَالَ: لَعَلَّكِ غُصِبْتِ عَلَى نَفْسِكِ؟ قَالَتْ: مَا غُصِبْتُ. فَحَبَسَهَا فَلَمَّا وَلَدَتْ وَشَبَّ ابْنُهَا جَلَدَهَا ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُسْلِمِ بْنِ كَيْسَانَ الْأَعْوَرِ.سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک عورت ان کے پاس حاضر ہوئی اور عرض کیا: میں نے زنا کیا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے (اسے شبہ کا فائدہ دینے کی غرض سے) فرمایا: شاید تمہارے پاس کوئی اس وقت آیا ہو جب تم اپنے بستر پر سو رہی تھی یا تم پر جبر کیا گیا ہو؟ اس نے کہا: میرے ساتھ یہ فعل میری رضامندی سے ہوا اور مجھ پر کوئی زبردستی نہیں ہوئی تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پھر دریافت کیا: شاید تمہارے ساتھ زبردستی کی گئی ہو؟ اس نے جواب دیا: میرے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہوئی۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اسے (وضعِ حمل تک) محبوس رکھا، پھر جب اس نے بچے کو جنم دیا اور اس کا بیٹا بڑا ہو گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اسے کوڑے لگائے۔“ یہ سند مسلم بن کیسان الاعور کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔