إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب العلم— علم کا بیان۔
باب في الفتوى ومجالسة العالم وتوقيره والنهي عن تكليفه وما يسأل عنه باب: فتویٰ، عالم کی ہم نشینی، اس کی توقیر، اسے مشقت میں ڈالنے کی ممانعت، اور جن باتوں کے بارے میں سوال کیا جائے، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 348
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا رِشْدِينُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي السَّمْحِ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُجَالَسَةُ ثَلَاثَةٌ: سَالِمٌ، وَغَانِمٌ وَشَاجِبٌ " .
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا دَرَّاجٌ أَبُو السَّمْحِ أَنَّ أَبَا الْهَيْثَمِ حَدَّثَهُ.. فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ رِشْدِينَ وَابْنِ لَهِيعَةَ. ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجالس (یعنی لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا) تین طرح کی ہوتی ہیں: (ایک وہ جس میں بندہ گناہوں سے) سلامت رہنے والا ہے، (دوسری وہ جس میں نیکیوں کا) نفع پانے والا ہے اور (تیسری وہ جس میں معصیت کے سبب) ہلاک ہونے والا ہے۔“
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ایک دوسری سند سے بھی روایت کیا ہے۔
میں کہتا ہوں: سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث ضعیف ہے، کیونکہ اس کے راویوں میں رشدین اور ابن لہیعہ دونوں ضعیف پائے جاتے ہیں۔