إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب قتال أهل البغي والخوارج والناكثين والرافضة والمارقين وغير ذلك— باغیوں، خوارج، بیعت توڑنے والوں، رافضیوں، دین سے نکل جانے والوں وغیرہ سے لڑائی کا بیان۔
باب ما جاء في قتال الخوارج ولعنهم باب: خوارج سے قتال اور ان پر لعنت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ النَّسَائِيُّ، عَنْ كَوْثَرِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ تَدْرِي كَيْفَ حَكَمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِيمَنْ بَغَى مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ؟ قَالَ: قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: لَا يُجْهَزُ عَلَى جَرِيحِهَا، وَلَا يُقْتَلُ أَسِيرُهَا، وَلَا يُتَّبَعُ هَارِبُهَا ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ إِدْرِيسَ بْنِ سِنَانٍ عَنْ كَوْثَرِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِابْنِ أُمِّ عَبْدٍ: " هَلْ تَعْلَمُ حُكْمَ اللَّهِ فِيمَنْ بَغَى مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ؟ قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: فَإِنَّ حُكْمَ اللَّهِ فِيمَنْ بَغَى مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَنْ لَا يُقْتَلَ أَسِيرُهُمْ، وَلَا يُجَارَ عَلَى جَرِيحِهِمْ، وَلَا يُتَّبَعَ مُدْبِرُهُمْ وَلَا يُقْسَمَ فَيْئُهُمْ، هَكَذَا حَكَمَ اللَّهُ فَيَمِنْ بَغَى مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ. وَهُمْ عِنْدَنَا الْخَوَارِجُ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ كَوْثَرِ بْنِ حَكِيمٍ.سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ عزوجل نے اس امت کے باغیوں کے متعلق کیا حکم صادر فرمایا ہے؟“ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے زخمی کا کام تمام نہیں کیا جائے گا، ان کے قیدی کو قتل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان کے بھاگنے والے کا پیچھا کیا جائے گا۔“ اسی طرح کی ایک اور روایت میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابن ام عبد رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اس امت کے باغیوں کے بارے میں اللہ کا کیا حکم ہے؟“ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ اس امت کے باغیوں کے بارے میں اللہ کا حکم یہ ہے کہ نہ ان کے قیدی کو قتل کیا جائے، نہ ان کے زخمی پر دست درازی (یعنی اسے قتل) کیا جائے، نہ ان کے پیٹھ پھیر کر بھاگنے والے کا تعاقب کیا جائے اور نہ ہی ان کا مالِ فئے تقسیم کیا جائے، اللہ تعالیٰ نے اس امت کے باغیوں کے متعلق یہی حکم دیا ہے“، اور راوی کہتے ہیں کہ ہمارے نزدیک اس سے مراد خوارج ہیں۔ علمی و فنی اعتبار سے یہ سند کوثر بن حکیم کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔