❮
❯
حدیث نمبر: 3273
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: " دَخَلَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَلِيٍّ فِي دِرْعٍ مُمَشَّقٍ بِمَغْرَةٍ، وَنِصْفِ قَطِيفَةٍ بَيْضَاءَ وَقَدَحٍ، وَإِنْ كَانَتْ لَتَسْتَتِرُ بِكُمِّ دِرْعِهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا لَهَا خِمَارٌ، وَقَالَتْ: أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آصُعًا مِنْ تَمْرٍ وَمِنْ شَعِيرٍ.
فَقَالَ: إِذَا دَخَلْنَ عَلَيْكِ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ فَأَطْعِمِيهِنَّ مِنْهُ ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ وَمُنْقَطِعٌ.
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائیں تو وہ گیرو کے سرخ رنگ میں رنگی ہوئی ایک قمیص، آدھی سفید چادر اور ایک پیالے کے ساتھ تھیں، اور عالم یہ تھا کہ وہ اپنی قمیص کی آستین سے رسول اللہ ﷺ سے پردہ کر رہی تھیں کیونکہ ان کے پاس سر ڈھانپنے کے لیے کوئی اوڑھنی نہیں تھی، اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے کھجور اور جو کے چند صاع عطا فرمائے اور ارشاد فرمایا: ”جب تمہارے پاس انصار کی خواتین آئیں تو انہیں اس میں سے کھانا کھلانا۔“ “ یہ سند ضعیف اور منقطع ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النكاح / حدیث: 3273
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف ومنقطع»