إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب ما جاء في نكاح المتعة باب: نکاحِ متعہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3242
قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، حَدَّثَنِي أَبُو نَضْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ: " قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ خَطِيبًا حِينَ اسْتُخْلِفَ فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ كَانَ يُرَخِّصُ لِنَبِيِّهِ مَا شَاءَ، أَلَا فَحَصِّنُوا فُرُوجَ هَذِهِ النِّسَاءِ، وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ كَمَا أَمَرَكُمُ اللَّهُ ".ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خلیفہ منتخب ہونے کے بعد خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے نبی ﷺ کے لیے جس معاملے میں چاہتا رخصت و گنجائش عطا فرما دیتا تھا، خبردار! اب تم ان عورتوں کی شرمگاہوں کی حفاظت کرو (یعنی نکاحِ شرعی کا التزام کرو) اور اللہ کی رضا کے لیے حج اور عمرہ کو ﴿وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ﴾ اسی طرح مکمل کرو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے۔“