إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب ما جاء في العزل باب: عزل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3217
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ وَأَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ قَالُوا: " لَا بَأْسَ بِالْعَزْلِ ". وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " لَوْ أَنَّ النُّطْفَةَ الَّتِي خَلَقَهَا اللَّهُ اسْتَوْدَعَتْ صَخْرَةً صَمَّاءَ خَرَجَتْ ". هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب اور علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان سب نے فرمایا: ”عزل (مانع حمل کا طریقہ اختیار کرنے) میں کوئی مضائقہ نہیں ہے“، نیز سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر وہ نطفہ جس کی تخلیق کا فیصلہ اللہ تعالیٰ نے فرما لیا ہو، کسی ٹھوس اور بے جان چٹان میں بھی ودیعت کر دیا جائے تو وہ یقیناً (بصورتِ ولادت) باہر نکل کر رہے گا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔