إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب ثواب المرأة إذا حملت ووضعت باب: عورت کے حاملہ ہونے اور بچہ جننے کا ثواب۔
حدیث نمبر: 3178
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا يَعْمُرُ بْنُ بِشْرٍ ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أُرَاهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ لِلْمَرْأَةِ فِي حَمْلِهَا إِلَى وَضْعِهَا إِلَى فِصَالِهَا مِنَ الْأَجْرِ كَالْمُتَشَحِّطِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؛ فَإِنْ هَلَكَتْ فِيهَا بَيْنَ ذَلِكَ فَلَهَا أَجْرُ شَهِيدٍ ".ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ) رسول اللہ ﷺ سے نقل کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک عورت کے لیے اس کے حاملہ ہونے سے لے کر وضعِ حمل تک اور پھر بچے کا دودھ چھڑانے تک کی مدت میں اتنا اجر ہے جتنا اللہ کی راہ میں (زخموں سے) تڑپنے اور خون میں لت پت ہونے والے مجاہد کا ہوتا ہے؛ پس اگر وہ اس درمیانی عرصے میں وفات پا جائے تو اس کے لیے شہید کا اجر ہے“۔